عدلیہ کے فیصلے سے حق وسچ کی  فتح ہوئی ہے:حاجی ریاض گجر 

Jan 12, 2024

فیروزوالہ( نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ضلعی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین ایم سی فیروزوالہ حاجی محمد ریاض گجر نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے حق وسچ کی فتح ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نوازشریف کو جان بوجھ کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا مگر سپریم کورٹ کے فیصلے نے انکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی تردید کر دی ہے کہ ان کو تاحیات غلط نااہل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں