لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ انتخابات سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئے پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت تھی جس کی تعریف عالمی اداروں نے بھی کی ہے۔ لاہور اور پنجاب میں ن لیگ قابض رہی اس جماعت کو بھی اپنی کارکردگی کا حساب دینا چاہئے اگر یہ جماعت حساب نہ دے تو پھر قوم 8فروری کو ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کا یوم احتساب بنا دے گی۔
انتخابات سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئے :میاں محمد ایوب
Jan 12, 2024