مرکزی مسلم لیگ قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالے گی: خالد مسعود سندھو

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اپنے انتخابی منشور 2024 کا اعلان کر دیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت انتخابی منشور کی تقریب رونمائی لاہور کے نجی ہوٹل میں کی گئی۔جبکہ اس موقع پر لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ بھی جاری کیے گئے۔اس موقع پر خالد مسعود سندھو، حافظ طلحہ سعید، تابش قیوم،چوہدری محمد سرور،انجینئر عادل خلیق، انجینئر حارث ڈار سمیت ودیگر قائدین بھی شریک تھے۔ مرکزی مسلم لیگ کے انتخابی منشور کو بیان کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے انتخابی منشور کو روشنی کے سفر کا نام دیا ہے۔اس وقت ملک میں افراتفری معیشت تباہ حال ہے، ہمارے ساتھ کوئی ملک کاروبار کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ہم ایکسپورٹ کی بجائے ہر چیز امپورٹ کررہے ہیں۔ جس کا پاکستان کی جی ڈی پی پر اثرانداز ہورہا ہے۔ ہم اپنے نوجوان کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر روشی کے سفر پر لیکر آئیں گے۔ ہم سود سے جان چھڑا کر ملکی صنعتوں کو فروغ دیتے ہوئے خود انحصاری پر مبنی پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ہنر مند افراد تیار کرکے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا۔ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرکے خوراک کی قلت کا خاتمہ اور اعلیٰ اقسام کی اجناس کے ذریعے زر مبادلہ کمایا جائے گا۔پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی اور احساس محرومی کو ختم کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن