فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ بلاول بھٹو زرداری نے تاندلیانوالہ میں انتخابی مہم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست کرتی ہے۔ ہر بیماری میں علاج کیلئے پنجاب کے سیاستدانوں کو پنجاب کے سیاست دان جب بھی بیمار ہوتے ہیں تو لندن جاکر علاج کراتے ہیں، عوام مجھے حکومت میں لائیں تو ان سیاست دانوں کو دور نہیں جانا پڑے گا ۔ہم ان سیاست دانوں کے دل کے علاج کا بندوبست کردیں گے ،منشور کے مطابق پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کا ہسپتال کھڑا کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھر بناکردیں گے یہ کام سندھ میں ہوسکتا ہے تو پنجاب میں بھی گھر بناکر دیں گے ہم پنجاب کی ہر کچی آبادی کو ریگولرائز اور مالکانہ حقوق دیں گے۔بلاول نے کہا کہ ایک بار پھر عوامی حکومت بنانی ہے عوامی راج قائم کرنا ہے ایک بار پھر جیالے کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنانا ہے، عوام میرا ساتھ دیں تو ہمیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی، کوئی الیکشن جیل سے بچنے کے لیے لڑرہا ہے لیکن ہم عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں ہم پاکستان کے عوام کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان کو معاشی بحران سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر گھر جاکر بتائیں گے آپ کی تخواہ و آمدنی دگنی کریں گے اور تین سو یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ باقی تمام سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی لڑائیاں لڑرہی ہیں ، ہم الیکشن لڑرہے ہیں تو آپ کیلئے لڑرہے ہیں۔میں آپ کا ساتھ مانگنے آیاں۔ ہم معاشی بحران سے نکلیں گے، ہم مہنگائی،بیروزگار اور غربت کا مقابلہ کریں گے، اگر کوئی کام کرسکتا ہے تو صرف پیپلز پارٹی کرسکتی ہے۔ہم اس الیکشن میں عوام کیلئے 10نکاتی ایجنڈا لیکر آئے ہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کو جتواتے ہیں تو ان 10نکات پر عمل کروں گا۔ پیپلز پارٹی حکومت میں 300یونٹ مفت بجلی، تعلیم مفت ہوگی، یونیورسٹی قائم کروں گا،مفت اور معیاری علاج ہوگا، پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں مفت علاج دوں۔ہم اپنے سٹوڈنٹس کو یوتھ کارڈ اور سٹوڈنٹس لون دلوائیں گے اور جب نوجوانوں کو روزگار مل جائے گا تو وہ یہ قرض واپس کردیں گے۔ ہم نے نفرت،تقسیم اور پرانی سیاست کو دفن کرکے نئی سوچ لیکرآنی ہے، ہم نئی سوچ سے مسائل کا مقابلہ کریں گے، آپ نے ساتھ دیا تو جیت آ پ کی،تیر کی اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔