پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی داخلہ پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سینٹرل انڈیکشن کی داخلہ پالیسی کیخلاف پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی داخلہ پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے پی ایم ڈی سی ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار صباء جاویدنے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا کہ یو ایچ ایس نے اختیار نہ ہونے کے باوجود داخلہ پالیسی کے رولز بنائے، استدعا ہے کہ عدالت میڈیکل کالجز میں داخلے کی پالیسی کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن