طلال چودھری محروم، راجہ اسلم نے ’’ن ‘‘ چھوڑ دی، ق لیگ سے ٹکٹ لے لیا

فیصل آباد؍ گجرات (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) میاں نواز شریف نے اپنے ہی سابق وزیر مملکت طلال بدر کو سیاست بدر کر دیا۔ پارٹی قیادت نے انکی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹکٹ ایک پی ٹی آئی سے منحرف ہو کر آنیوالے سابق ایم این اے  نواب شیر وسیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف نواب شیر وسیر کو ٹکٹ دینے کے حامی تھی اور انہوں نے اعلیٰ سطحی مشاورت میں کھل کر انکی حمائت کی جبکہ مریم نواز نے طلال چوہدری کو ٹکٹ دینے کی حمایت کی اور وہ پارٹی اجلاسوں اور اعلیٰ سطحی مشاورت میں طلال چوہدری کے حق میں ہی ڈٹی رہیں۔ ادھر گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ق لیگ میں شامل (ق) لیگی قیادت نے انہیں پی پی 27 سے ایم پی اے کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ شمولیت کا باقاعدہ اعلان گجرات  میں ق  لیگ کے سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، سابق ایم این اے تاشفین مرالہ کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ن  لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ اسلم نے 2018ء کے الیکشن میں ن لیگ ٹکٹ پر 50ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے۔ ن لیگ میں بہت کچھ برادشت کیا مگر آئندہ ق لیگ ہی میری جماعت ہو گی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا انشاء اللہ ق لیگ کی جانب سے مسلم لیگ ن کو الیکشن تک ایسے سرپرائز ملتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن