سعودی عرب، پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں: طاہر اشرفی

Jan 12, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ و بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر سرپرستی سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام چار روزہ حج و عمرہ خدمات کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے حج و عمرہ کا نفرنس اور حج 2024ء کی ابھی سے منصوبہ بندی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام، حجاج کرام اور زائرین کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ حکومت پاکستان بھی اپنے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کے درمیان حج اور عمرہ کے امور میں تعاون بڑھانے کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کے علاوہ کانفرنس اور نمائش کی کچھ سپانسر کمپنیوں کو بھی افتتاحی سیشن کے دوران انعامات سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں