اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر پر خط لکھ دیا،سنیٹر تاج حیدر.نے اپنے خط میں لکھا کہ پولنگ کے دن سے 30دن پہلے ہر حلقہ کے پولنگ سٹیشنز کی فہرست کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کریں.،الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر حلقے کے پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرستیں کم از کم 30 دن پہلے کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جانی تھیں۔ الیکشن کمیشن کے 6 جنوری 2024 کے اعلامیہ میں ابتدائی پولنگ سٹیشنوں کی فہرستوں پر 'اعتراضات سننے یا تجاویز کا اعلان کیا.پولنگ سٹیشن پر اعتراضات سے متعلق کم وقت دیا گیا ہے عام لوگوں کیلئے اس پروویڑن کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی ،پولنگ سٹیشنز کی حتمی فہرستوں کی اشاعت کا وقت پولنگ کے دن سے 30 دن سے کم کر کے 15 دن کر دیا گیا ہے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے مرحلے پر ڈی آر اوز اور آر اوز کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی. ،کاغذات نامزدگی پر اعتراضات پر الیکشن ٹربیونلز کا کام بہت زیادہ ہے۔
پیپلز پارٹی کا پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر کو خط
Jan 12, 2024