لاہور(نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دی جائے۔ ایک بیان میں پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان سے متعلق کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 عملاً ختم ہوگیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جماعتوں کے اندر الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں رہی، فیصلہ قانون کی ہار اور قانون شکن کی جیت ہے، ثابت ہوا لاڈلہ عزیز ہے، فیصلہ 9 مئی کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے۔ فیصلہ الیکشن کمشن کو تالا لگانے کے مترادف ہے، الیکشن کمشن نے قانون پر عمل کیا لیکن فیصلہ لاڈلے کے حق میں آیا۔
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دی جائے: رانا ثنا
Jan 12, 2024