لاہور (نوائے وقت رپورٹ) خواجہ آصف نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے استعفوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ عزت تو نہیں بچی، پنشن و مراعات اور دولت بچ گئی۔ ہم سیاستدان خود بھی رلتے ہیں، فیملی بھی عذاب جھیلتی ہے، نہ تنخواہ نہ پنشن، نہ مراعات اور جیل جانے کا چانس ہر وقت رہتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے حساب مانگا تھا استعفیٰ نہیں۔ یہ کیا سمجھتے ہیں کہ استعفے دینے سے جان چھوٹ جائے گی، ہرگز نہیں۔ احتساب آج سے شروع ہو گا۔ حساب دینا ہوگا۔ معافی نہیں ملے گی۔ تین بار کا وزیراعظم اپنے آپ کو اپنے خاندان اور جماعت سمیت قانون کے سامنے پیش کر سکتا ہے تو پھر کوئی سپریم کورٹ کا جج ہو یا کسی بھی ادارے کا فرد، حساب کتاب سے کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں ملے گا۔