لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ آئندہ ٹیسٹ میچز میں ڈیوڈ وارنر کی پوزیشن پر کھیلیں گے۔ 34 سالہ سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2010ء میں کیا تھا، وہ اب تک 105 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔187 اننگز میں کریز پر پہنچنے والے آسٹریلوی بیٹر 58 اعشاریہ 01 رنز کی اوسط سے اب تک 9 ہزار 514 رنز بناچکے ہیں۔ سٹیو سمتھ نے اس دوران 32 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں سکور کیں، اْن کا بڑا انفرادی سکور 239 رنز ہے، جو انہوں نے انگلینڈ کیخلاف 2017ء کی ایشیز سیریز کے دوران بنائے تھے۔
سٹیو سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیوڈ وارنر کی پوزیشن پر کھیلیں گے
Jan 12, 2024