کرکٹ وکٹوریہ کا بابر اعظم سے معاہدے کی خواہش کا اظہار

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے کرکٹ وکٹوریہ نے معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔معاہدے کیلئے بابر اعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند ہے اور اس کیلئے کرکٹ وکٹوریہ نے بابر اعظم کو بگ بیش اور سٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔میلبورن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے دوران کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابر اعظم سے ملاقات ہوئی۔کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان کو طویل طرز کے لیے کانٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے، ملاقات میں بابر اعظم کو میلبورن سٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کرکٹ وکٹوریہ نے کہاکہ خواہش ہے بابر اعظم کرکٹ وکٹوریا کیلئے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں، بابر اعظم نے کنٹریکٹ کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ بابر اعظم نے جواب دیا ہے کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن