لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے بگ بیش لیگ میں اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ میں عثمان خواجہ کے جوتوں پر زیتون کی شاخ اور فاختہ کی تصاویر نمایاں ہوئیں۔بگ بیش لیگ میں برسبین ہیڈ کے عثمان خواجہ نے پرتھ سکارچرز کیخلاف میچ میں جوتوں پر امن کی علامات نمایاں کیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے عثمان خواجہ کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے فلسطینیوں کے حق میں نعرے والے جوتے پہننے سے منع کر دیا تھا۔