راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار حلقہ برائے قومی اسمبلی 57 بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اعلی قیادت کی نگرانی میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میری زندگی کا اولین مقصد ہے مستحکم ادارے پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں, پاکستان کو ہر خطرے سے بچائیں گے,پاکستان مسلم لیگ عوام کی نمائیدہ جماعت ہے جو اقوام عالم میں پاکستان کو ممتاز حیثیت بنا کر ہی دم لے گی انھوں نے یہ بات جھنڈا چیچی راولپنڈی میں واقع الیکشن مہم آفس میں پارٹی سپوٹرز سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر کارکنان کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی دن بھر انتخابی مہم آفس میں ان کے سپورٹرز کی آمدورفت اورمبارکباد کا سلسلہ جاری رہاان کے ہمراہ سینئر خواتین لیگی رہنما سیما جیلانی, زارا فاطمی,بیگم تحسین فواد,زیب النساء , زریں و دیگر مرد سپورٹرز بھی موجود تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے نوجوان سیاسی رہنما و امیدوار حلقہ برائے قومی اسمبلی 57 بیرسٹر دانیال چوہدری نے سب کی مبارکباد کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور قومی انتخابات میں ن لیگ کی قیادت کی کامیابی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے کرم اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہونے کے بعدتعلیم ,صحت ,انصاف کی فراہمی سمیت عوام کے دیگر بنیادی حقوق کی تکمیل میرے ایجنڈے کا حصہ ہیں عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتا ہوں۔اپنی قوم کا اعتماد کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا عوام کا اعتبار ہی میری طاقت ہے۔
مسلم لیگ (ن) اقوام عالم میں ملک کی ممتاز حیثیت بنا کر دم لے گی،بیرسٹر دانیال
Jan 12, 2024