اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(پی این سی اے) میں مدارس کے بچوں کے لیے خطاطی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں نگران وفاقی وزیر جمال شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ڈی جی پی این سی اے اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا نگراں وزیر ثقافت جمال شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس خطاطی کو ہم پروموٹ کر رہے ہیں وہ صحابہ کرامؓ کا فن ہے مدارس میں داخل ہونے والے بچے خاص ڈسپلن سے آگاہ ہوتے ہیں خطاطی ایک انتہائی مستند فن ہے پاکستان میں بہت بڑے بڑے خطاط موجود ہیںپاکستان کے خطاطوں کے فن پارے دنیا بھر میں شائع ہیںمدارس کے طلبہ لکھنے پڑھنے کے شوقین ہوتے ہیں جن طلبا کے خط اچھے ہیں انہیں مزید تربیت دیں گے امید ہے اس ورکںشاپ سے خطاطی کا فن محفوظ رہے گااس فن کو حاصل کرنے والے ماہر خطاط کے طور پر سامنے آئیں گے خطاطی کا فن بہت ساری دیگر خوبیوں کے قابل بھی بناتا ہے یہاں موجود پر نمونہ ڈھائی سے تین لاکھ میں فروخت ہو سکتا ہے فن سیکھنے والے اگر صرف مدارس کی تذہین پر توجہ دیں تو وہ بھی بہت خوبصورت بن جائیں گی خطاطی ایک بہت بہتر انداز میں صحیح جگہ پر پہنچاتا ہے۔
جس خطاطی کو ہم پروموٹ کر رہے ہیں وہ صحابہ کرامؓ کا فن ہے،جمال شاہ
Jan 12, 2024