کمشنر راولپنڈی کاسیف سٹی پراجیکٹ سائٹ کا دورہ ،تعمیری کام کا جائزہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ نے سیف سٹی پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیاتعمیری کام کا تفصیلی جائزہ لیاآر پی او سید خرم علی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، ایس ای بلڈنگ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ عمارت کی بیسمنٹ ، گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا برک ورک 90% اور پلاسٹرنگ 85% مکمل ہوچکی ہے13جنوری کو عمارت میں تعمیری کام مکمل کر کے بقیہ آپریشنز کے لئے اسے ایف ڈبلیو او کے حوالے کیا جائے گا لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی کو فنکشنل کرنے کے لئے 30جنوری کی ڈیڈ لائن ہیکام پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کمشنر نے کہا کہ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں مختلف سائٹس،بڑے چوک/ چوراہے،بڑی مساجد،چرچ، کمرشل پوائنٹس،محرم جلوس روٹ،پٹرول پمپس پر کیمرے لگائے جائیں گے سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی سے امن عامہ میں بہتری آئے گی اور شہریوں میں احساس تحفظ بڑھے گالیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے راولپنڈی شہر میں ڈیجیٹل انٹیلیجنس قائم ہو گی بیسڈ کرائم کنٹرول کرنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے علاوہ ٹریفک کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے میں بھی مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن