ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،گورنر پنجاب

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب و چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا ترقی کا خواب خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زیادہ مجموعہ ہیں اور آبادی کے اس بڑے حصے کو تعلیم و تربیت کے ذریعے ایک کارآمد ورک فورس میں ڈھالا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عذیرا رفیق، وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی،  ڈاکٹر مختار، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز اور فیکلٹی کے ممبران، سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر پی ایچ ڈی اور ایم فل کے علاوہ بی ایس کمپیوٹر سائنسز، کمیونیکیشن سیڈیز، بی ایس میتھمیٹکس، اکنامکس، انگلش، اسلامک سٹڈیزودیگر پروگرامز کے ساتھ ساتھ بی بی اے کے فارغ التحصیل سٹوڈنٹس کو ڈگریاں دی گئیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عذیرا رفیق نے اس موقع پر کہا کہ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی پچھلے 25 سالوں سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں ایک اہم مقام بنا چکی ہے۔ اب تک یہاں سے 22,575 طلباء￿  فارغ التحصیل ہوچکے ہیں آج کے اس کانووکیشن میں مختلف پروگرامز کی 1143طالبات کو ڈگری دی گئی جن میں سے 962 کو بیچلرز ڈگری، 08 کو ماسٹرز، 155 ایم فل ڈگری اور 18 کو پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا۔ ان میں سے 35 طالبات نے گولڈ میڈل اور 23 نے سلور میڈل حاصل کیاتقریب کے اختتام پر گورنر نے فارغ التحصیل ہونے والے سٹوڈنٹس کو ڈگریاں دیں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو میڈلز دیئے۔

ای پیپر دی نیشن