بڑی جماعتوں نے حلقہ عوام کوسالہاسال سے پسماندہ رکھا،ملک عبدالعزیز

Jan 12, 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے نائب امیر و اُمیدوار برائے این اے 48ملک عبدالعزیزنے کہاہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں نے حلقہ کے عوام کوسالہاسال سے بے وقوف بناتے ہوئے ہمیشہ پسماندہ رکھاہے،وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود اسلام آباد کے رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں کسی نجات دہندہ کی طرف دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 32سال سے حلقہ میں نہ کوئی تعلیمی ادارہ بنا اور نہ ہسپتال نہ پانی نہ بجلی نہ کوئی گیس کا بڑا منصوبہ شروع کروایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے غوری ٹاون میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر فرید خان ، امتیاز عباسی ، ملک سفیان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں