گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر اہتمام 34ویںسینئر مینجمنٹ کورس(ان لینڈ سٹڈ ی ٹور) کے شریک 18رکنی افسران کے وفد نے ملاقات کی، ایڈیشنل کمشنر افضال احمد وڑائچ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالرئوف و دیگر افسران بھی موجود تھے، وفد کے شرکانے بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں اس سنٹر کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا جبکہ انہوں نے سکوائش کورٹ کا بھی معائنہ کیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے وفد کے شرکا ء کو گوجرانوالہ سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ دیگر اضلاع میں جاری انفراسٹرکچر کے پراجیکٹس، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس سمیت مختلف شعبہ جات میں بارے آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق مختلف شعبوں میں مستقبل کی منصوبہ بندی بارے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور سرکاری درسگاہوں میں بغیر فیس اور مفت کتابوں کی تقسیم سے معیاری تعلیم کی سہولت کے فروغ کیلئے اہم قدم ہے۔
گوجرانوالہ: کمشنر سے 34ویںسینئر مینجمنٹ کورس کے 18رکنی وفد کی ملاقات
Jan 12, 2024