سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نیلامی میں شریک اب تک مجموعی طور پر 141۔11 ارب روپے کے پلاٹ نیلام کئے جاچکے ہیں۔سی ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا آخری دن ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع،سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے.نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس ڈویلپ سیکٹرز سمیت کمرشل مراکز میں پیش کئے جارہے ہیں.نیلامی کے پہلے دو دنوں میں 11.141 ارب روپے کے پلاٹ نیلام کئے گئے. نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کررہی ہے.چیئرمین سی ڈی اے کا کہناہے کہ نیلامی سے موصول ہونے والی آمدنی شہر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال میں لائی جائے گی۔