کارڈیف (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشنز سیریز کے سلسلے میں کارڈیف ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 6 وکٹوں 674 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی جبکہ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 20 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا کے 674 رنز کے جواب میں 219 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ انگلینڈ پہلی اننگز 435 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ گذشتہ روز انگلینڈ کے اے این کوک 6 جبکہ بھوپارہ ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ سٹراس 6 اور پیٹرسن 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔