دونوں بم دھماکے کمپالا ریاست کے ایک ایسے علاقے میں ہوئے جو کہ ہوٹلز اورنائٹ کلبس کے حوالے سے مشہور ہے ۔ پہلا بم دھماکہ ایک ریسٹورنٹ جبکہ دوسرا ایک رگبی کلب کے اندر ہوا ۔ دونوں مقامات پر فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے والوں کا کافی رش تھا ۔ حکام نے اب تک چونسٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ درجنوں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں میں ایک امریکی بھی شامل ہے جبکہ دیگرکئی غیر ملکی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ ابھی تک کسی گروپ نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم بعض پولیس حکام نے صومالیہ کے عسکری گروپ الشباب کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ الشباب نے صومالیہ میں یوگنڈا کی فوج کی تعیناتی کی وجہ سے گزشتہ سال حملوں کی دھمکی دی تھی۔