سپریم کورٹ میں آج سے ایک بارپھر این آراو اوراٹھارہویں ترمیم کے خلاف کیسوں کی سماعت شروع ہوگی۔

Jul 12, 2010 | 13:08

سفیر یاؤ جنگ
اٹھارہویں ترمیم کی سپریم کورٹ میں اب تک ہونے والی سماعت کے دوران پانچ وکلاء اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ دوسری طرف این آر او کیس میں آج کی سماعت کے دوران اس بات کا بھی امکان ہے کہ اٹارنی جنرل جسٹس (ر)مولوی انوارالحق عدالت سے یہ استدعا کریں گے کہ این آراو کی نظرثانی کی درخواستوں کا فیصلہ آنے تک این آراو پرعمل درآمد کیس کی سماعت نہ کی جائے۔ انہوں نے ہفتے کی شام ایک آئینی درخواست بھی سپریم کورٹ میں داخل کرائی تھی۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کر رہا ہے جس کے سربراہ جسٹس ناصرالملک کررہے ہیں جبکہ اس کے دیگرججوں میں جسٹس راجہ فیاض احمد، جسٹس رحمت حسین جعفری، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس طارق پرویز شامل ہیں۔ 
مزیدخبریں