مشاہد حسین نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی طرف سے شروع کئے گئے پروگرام \\\" کیا آزادعدلیہ اورمیڈیا سے جمہوریت کوخطرہ ہے\\\" سے خطاب کررہے تھے۔ مسلم لیگ قاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اعلیٰ طبقات خود کو قانون، سوال اورتنقید سے بالا ترسمجھتے تھے ۔ عدلیہ اورمیڈیا نے انہیں جوابدہ بنایا ہے تواب انھیں تکلیف ہورہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی میڈیا کیخلاف قرارداد سیاسی جماعتوں کی اسی سوچ کانتیجہ ہے۔ یہ کام اکیلے ثناءاللہ مستی خیل نہیں کرسکتے اس کے پیچھے اوربھی شخصیات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جولوگ ڈگری کی پابندی کو پرویزمشرف کے قانون کی وجہ سے نظراندازکرناچاہتے ہیں وہ یادرکھیں کہ مسلم لیگ قاف کسی بھی صورت ڈگریوں کے قانون کے خاتمے کے عمل کا حصہ دارنہیں بنے گی۔ میڈیا اورآزادعدلیہ نہ صرف جمہوریت کی بقاء کے ضامن ہیں بلکہ انھوں نے فوج اورخونی انقلاب کوروک رکھاہے، جمہوریت کوخطرہ صرف حکومتی اقدامات سے ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مسلم لیگوں کے اتحاد کرسی کی بجائے صرف پاکستان کی بہتری کے لیے ہوتوہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔