فائنل کی ٹیموں کے سٹار کھلاڑی ہالینڈ کے شنائیڈر نے ٹورنامنٹ میں اپنا کھاتہ جاپان کے خلاف گول کرکے کھولا، انہوں نے دوسرا گول سلواکیہ کے خلاف کیا۔ کوارٹرفائنل مرحلے میں انہوں نے برازیل کے خلاف دو گول کرکے اپنا سکورچارتک بڑھا دیا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں سٹار ڈچ سٹرائیکر نے یورو گوئے کے خلاف بھی گول داغا۔ دوسری طرف ہسپانوی سٹرائیکر ڈیوڈ ویلا نے گروپ مرحلے میں ہونڈروس کے خلاف دو گولز کرکے اپنے سکور کا آغاز کیا۔ انہوں نے چلی کے خلاف ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔ ناک آؤٹ مرحلے میں ڈیوڈ ویلا نے پرتگال کے خلاف میچ کا واحد اورفیصلہ کن گول سکورکیا۔ اس کے بعد کوارٹر فائنل میں انہوں نے پیرا گوائے کے خلاف بھی میچ کا واحد گول کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچایا۔ تاہم ہسپانوی سٹارسٹرائیکر سیمی فائنل میں جرمنی اور فائنل میں ہالینڈ کے خلاف کوئی گول نہ کرسکے۔
اُنیس ویں فیفا ورلڈکپ میں کوئی کھلاڑی ٹاپ سکوررنہ بن سکا اور چار کھلاڑی پانچ، پانچ گول کرنے میں کامیاب رہے تاہم گولڈن بوٹ کا ایوارڈ تھامس میولرکوملا۔
Jul 12, 2010 | 14:09