پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ سینیٹرکارل لیون

یہ بات انہوں نے اپنے دورہ کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں کے باعث افغانستان میں قیام امن کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔ کارل لیون نے مطالبہ کیا کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں بلاتاخیر آپریشن شروع کرے اور حقانی نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے ۔ امریکی سینیٹر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل نے بھی شمالی وزیرستان آپریشن جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن