پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف قرارداد مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کی ایماء پرمنظورکی گئی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان

عمران خان نے یہ بات لندن سے پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت ہر معاملے میں یوٹرن لینے کی ماہرہے۔  اب خود بری الذمہ ہونے کے لئے ثناء اللہ مستی کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور آمریت کے خاتمے کیلئے میڈیا کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ان کی پارٹی میڈیا کی جدوجہد میں برابر کی شریک ہے۔

ای پیپر دی نیشن