چلی اور دیگرممالک میں رواں سال کے پہلے مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا جبکہ سائنسدانوں نے اس موقعے پر مختلف تجربات بھی کیے ۔ 

سورج گرہن بحرالکاہل کے چھوٹے چھوٹے جزائر سے شروع ہوا اور  نصف کرہ ارض کے بیشتر جنوبی ممالک میں اسے دیکھا گیا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق گزشتہ رات  گیارہ بج کرپندرہ منٹ پر شروع ہو کر  ایک بج کر باون منٹ تک جاری رہا ۔ اس کا اختتام چلی میں ہوا جہاں اسے دیکھنے کےلیے ہزاروں افراد جمع تھے ۔ سیاحوں نے خصوصی دوربینوں اور دیگر آلات کے ذریعے سورج گرہن کا نظارہ کیا ۔ اس موقع پر دنیا بھر سے خلائی تحقیق کرنیوالے سائنسدان بھی اپنے سازوسامان سمیت وہاں موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن