پیپکو حکام کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب اٹھارہ ہزارتین سو اڑتیس جبکہ پیداواربارہ ہزار چھ سو سولہ میگاواٹ ہے۔ تھرمل ذرائع سے ایک ہزارآٹھ سو سترہ، ہائیڈل سے چارہزارسات سو چھبیس، آئی پی پیز سے پانچ ہزارنوسو باسٹھ اور رینٹل پاورپلانٹ سے ایک سو گیارہ میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ کے ای ایس سی کو سات سو دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طویل ہو گیا ہے اور اکثر علاقوں میں دو دو گھنٹے مسلسل بجلی بند کی جا رہی ہے جبکہ اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا کم ازکم دورانیہ بھی شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے تجاوزکرگیا ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔