آزاد جموں کشمیرالیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق مخصوص نشستوں پر امید واراکیس جولائی کو دوپہر دو بجےتک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسی روز سہ پہر تین بجے تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں بائیس جولائی کو دائر کی جائیں گی جن پر فیصلہ اسی دن سہ پہر تین بجے تک کردیا جائے گا۔ تئیس جولائی دوپہر بارہ بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔ چوبیس جولائی کو صبح دس بجے سے تین بجے تک نومنتخب اراکین اسمبلی ووٹ کے ذریعے ممبران کا انتخاب کریں گے۔ پولنگ آٹھ مخصوص نشتوں پر کی جائے گی جن میں خواتین کی پانچ،
علما و مشائخ کی ایک ، ٹیکنو کریٹ کی ایک اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک نشست شامل ہے۔ ان مخصوص نشستوں پر نو منتخب اکتالیس ارکین اسمبلی اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
علما و مشائخ کی ایک ، ٹیکنو کریٹ کی ایک اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک نشست شامل ہے۔ ان مخصوص نشستوں پر نو منتخب اکتالیس ارکین اسمبلی اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔