کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا لیکن مارکیٹ آغازسے اختتام تک محدود پیمانے پراتارچڑھاؤکی لپیٹ میں رہی، ٹریڈنگ کے دوران آج بھی ہنڈریڈ انڈیکس نے چودہ ہزارچارسوپوائنٹس کی سطح عبورکی تاہم سیمنٹ اسٹاکس میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے یہ حد برقرارنہ رہ سکی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھ پوائنٹس اضافے کے بعد چودہ ہزار تین سو اسی پوائنٹس پر بند ہوگیا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑشئیرزتک محدود رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے ڈی جی خان سیمنٹ میں ہوئے۔ بروکرزکا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کا بحران بڑی صنعتوں کی شرح نمو پر منفی اثر ڈالنے کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کوبھی بری طرح متاثرکرسکتا ہے۔