نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز ستائیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کیا۔ تو محمد حفیظ باون رنز بنا کر دلہارا فرنینڈو کا شکار بن گئے۔ یونس خان اور مصباح الحق بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے
میں ناکام رہے۔ تاہم اس کے بعد اظہرعلی اوراسد شفیق
نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں سو رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش کی۔ اظہرعلی نے کیرئیرکی چوتھی سینچری سکور کی وہ ایک سو چھتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسد شفیق نے وکٹ کا ایک اینڈ سنبھال لیا جبکہ دوسرے اینڈ سے کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ محمد سمیع، عمرگل اور سعید اجمل ڈبل ڈیجیٹس میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ کھیل کے اختتام پر اسدشفیق پچپن اور عدنان اکمل بغیر کسی رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیراتھ نے چار جبکہ دلہارا فرنینڈو نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔