جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، دیگرججزمیں جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس اعجازچوہدری، جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس اطہرسعید شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پراٹارنی جنرل کوہدایت کی تھی کہ سوئس حکام کوخط لکھنے کے معاملے پروزیراعظم سے ہدایات لیکرعدالت کو آگاہ کریں، ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آج سپریم کورٹ سے جواب پیش کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کریں گے اور سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پروزارت قانون کے جانب سے مختلف قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کرعدالت کو آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کی وجہ سے توہین عدالت کیس میں نا اہل قرار دیئے گئے تھے۔