ملک میں بجلی شاٹ فال چار ہزار چار سو چھیاسی میگاواٹ، حبس، گرمی اور لوڈشیڈنگ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

Jul 12, 2012 | 14:15

سفیر یاؤ جنگ
انرجی منیجمنٹ سیل کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداواربارہ ہزار نو سو چورانوے میگاواٹ اورطلب سترہ ہزار چار سو اسی میگاواٹ ہے جس کے بعد شارٹ فال بڑھ کرایک بار پھر چارہزار چار سو چھیاسی میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے،مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی اورحبس کی شدت بڑھ جانے کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ ہوا ہے۔شہروں اور دیہات میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سےکاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ٹیوب ویلز کی بندش سے پانی کی قلت پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزیدخبریں