تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز دو سوننانوے رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسد شفیق اور عدنان اکمل نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور تین سو اسی رنز تک پہنچ دیا۔ اسد شفیق کی سینچری مکمل ہونے پر پاکستان نے اننگز ڈیکلئیر کرنے کا اعلان کردیا۔ اسد شفیق کی یہ دوسری ٹیسٹ سینچری ہے۔ اسدشفیق ایک سو جبکہ عدنان اکمل پینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر پینتالیس رنز بنالئے تھے۔ پراناویتانا کو جنید خان نے بائیس کے انفرادی رنز پر آؤٹ گیا۔