کالعدم تحريک طالبان پاکستان نے لاہور ميں خيبر پختونخوا کے نو زيرتربيت پوليس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے لاہور میں نو پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رسول پارک کے قريب واقع گھر ميں فائرنگ سے خیبر پختونخواہ پولیس کے نو اہلکاروں کو تحريک طالبان نے قتل کیا ہے یہ يہ کارروائی مختلف جيلوں ميں قيد تحريک طالبان کے ارکان پر ہونے والے تشدد کے ردعمل کے طور پر کی گئی ہے۔احسان اللہ احسان نے مزید کہا کہ لاہور کا واقعہ گجرات ميں کی گئی فائرنگ کی کڑی ہے تحريک طالبان نے آئندہ بھی ایسی کارروائیاں کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن