عمران خان نے کہا کہ حکمران اپنی کرپشن اورچوری چھپانے کے لئے آئین میں ترامیم کررہے ہیں، حکمرانوں کے احتساب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں چار فنانس سیکرٹریز، آٹھ ڈی جی ایف آئی اے اورچارگورنراسٹیٹ بینک تبدیل ہوچکے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام عہدیداران کے اثاثے عوام کے سامنے ہیں، حکومت میں آئے تو نوے دنوں میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے سٹی کورٹ سے ایم اے جناح روڈ تک وکلاء کی ریلی کی قیادت کی اورعلامتی دھرنا دیا۔