کراچی اسٹاک مارکیٹ، آج زبردست تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چودہ ہزارچارسو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپرتومندی نے ڈیرے ڈالے لیکن سیمنٹ اورانرجی اسٹاکس میں زبردست تیزی نے مارکیٹ کی زبردست سہارا دیا، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں سوسے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ کاروبارکے اختتام پرسیمنٹ اورفرٹیلائزراسٹاک میں پرافٹ ٹیکنگ نے تیزی کوبھی کم کیا اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس پوائنٹس بڑھ کرچودہ ہزارچارسو دو پوائنٹس پربند ہوگیا۔ مجموعی کاروباری حجم دس کروڑاکانوے لاکھ شئیرزرہا حجم کے اعتبارسے ڈی جی خان سیمنٹ میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ سیکیورٹیزاینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین محمد علی نے بھی آج کراچی اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسٹاک مارکیٹ کے مسائل اس کی پرفارمنس اور مستقبل میں اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کے لیے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے لیے نئے پروڈکٹس، سرمائے کی آسان شرائط اورکم شرح سود پرفراہمی مارکیٹ کی تیزی کو مستحکم کرسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...