لاہور (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ ”ٹوپی ڈرامہ برادران“ مرکز اور صوبے میں عوام کو تسلیاں دے رہے ہیں عملی طور پر ان کی کارکردگی ”زیرو “ہے‘حکمرانوں کی اپنی پالیسیاں ہی ان کی تباہی کا باعث بنیں گی‘ حکومت بتائے کہ ایک ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی‘ بیروزگاری اور دیگر مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ کیوں ہوا‘ پنجاب میں پولیس چند ڈاکوﺅں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے دس کروڑ عوام کے صوبے کا تحفظ کیسے کرے گی‘ یورپین یونین مبصر مشن نے عام انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی ناکامیوں کی تصدیق کر دی۔ اپوزیشن چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے دنوں اور ہفتوں میں مسائل حل کرنے کے نعرے لگانے والی (ن) لیگی قیادت کو آج سانپ سونگھ چکا ہے اور وہ صرف ٹوپی ڈرامے کرنے میں مصروف ہیں۔
لیگی قیادت ”ٹوپی ڈرامہ“ میں مصروف، کارکردگی زیرو ہے: محمود الرشید
Jul 12, 2013