لاہور (خبر نگار) ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ عام انتخابات 2013 کو یورپی یونین کی طرف سے شفاف قرار دیئے جانے کے موقف کو مسترد کرتے ہیں اور شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے الیکشن دھاندلی پر مختلف جماعتوں کی طرف سے وائٹ پیپر جاری کرنے کی مذمت کی ہم ان کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حزب مخالف کے تحقیقاتی مواد کی مذمت کرنا یورپی یونین کا اپنے دائرہ کار سے تجاوز اور غیر اخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی آن ریکارڈ کہہ چکے ہیں کہ پنجاب کی بیورو کریسی براہ راست رائے ونڈ سے ہدایات لیتی تھی اور رپورٹیں دیتی تھی۔
”انتخابات شفاف قرار دینے پر یورپی یونین کا م ¶قف مسترد کرتے ہیں“
Jul 12, 2013