قتیل شفائی کی 12ویں برسی منائی گئی ‘1994ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا

Jul 12, 2013

 اسلام آباد (اے پی پی) اردو زبان و ادب کے نامور شاعر قتیل شفائی کی 12 ویں برسی منائی گئی۔ قتیل شفائی 24 دسمبر 1919ءمیں ہری پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے شعر و شاعری کا باقاعدہ آغاز 1938ءمیں کیا۔ شفائی ان کا تخلص تھا۔ انہوں نے 1946ءمیں ماہانہ میگزین ”ادب لطیف“ کیلئے بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کیا۔ ان کی پہلی غزل لاہور کے ویکلی سٹار میگزین میں شائع ہوئی۔ انہوں نے 1948ءمیں بننے والی فلم ”تیری یاد“ میں بول ترتیب دےئے۔ قتیل شفائی کو 1994ءمیں لٹریچر کیلئے خدمات کے اطراف میں خصوصی پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبریں