وزرا رمضان بازاروں کا معائنہ کریں‘ ذخیرہ اندوزوں‘ گرانفروشوں سے رعایت نہیں ہو گی: شہباز شریف

لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رمضا ن المبارک میں عوام کیلئے 4 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت صوبہ بھر میں 350 رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اشیائے صرف سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں۔ رمضان بازاروں کے علاوہ عام مارکیٹ میں بھی عوام کو سستا آٹا مہیا کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراءکو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں کا معائنہ کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کو معیاری اشیاءمقررہ نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے اور متعلقہ افسران بھی رمضان بازاروںکے دورے کریں۔ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، تاجر حضرات عوام کو سستے داموں اشیاءفراہم کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ حکومت نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو پوری طرح متحرک کر دیا ہے اور کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے گذشتہ روز اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سوہل ذوالفقار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے سوہل ذوالفقار سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوستی کے دیرینہ گہرے رشتے موجو دہیںاور دونوں ممالک کے مابین عالمی امن اور دیگر امور پر سوچ میں ہم آہنگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر ملک ترکی کے عوام نے ہمیشہ آزمائش کی ہر گھڑی بالخصوص ماضی میں آنے والے سیلابوں اور قدرتی آفات کے موقع پر پاکستان کی دل کھول کر مدد کی۔ پاکستان اور ترکی کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ترک سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹرانسپورٹ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو پنجاب کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ترکی کے سرمایہ کاروں کے تعاون سے لاہور میں میٹرو بس کا منصوبہ گیارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ پنجاب میں انرجی ، ٹرانسپورٹ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت ترقی کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی وفاق اور پنجاب میں قائم حکومت نے عوام کی طرف سے دیئے گئے بھر پور مینڈیٹ کی روشنی میں توانائی کے بحران کے حل اور معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کی طرف سے سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...