اسلام آباد: سعودی سفیر کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات، رمضان کی مبارکباد دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم بن صالح الغدیر نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو سعودی عوام اور قیادت کی جانب سے رمضان کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی سٹریٹجک بلندیوں تک لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اوورسیز پاکستانیوں کا گھر ہے اور وہ سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ پاکستانی 3.7 بلین ڈالر وطن بھی بھیج رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ قابل تعریف ہے اور سعودی قیادت نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے عالمی اور علاقائی امن میں سعودی قیادت کے کردار کی تعریف کی اور سعودی فرمانروا کی صحت و زندگی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن