زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (نوائے وقت نیوز + آن لائن) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال سے زائد کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آئی جس کے بعد ذخائر 10 ارب 54 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ واضح رہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی اہم وجہ آئی ایم ایف کے قرضے کی قسط کی ادائیگی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 46 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں سٹیٹ بنک کے ذخائر 6 ارب 96 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 5 ارب 54 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہ گئے، اسی طرح 4 لاکھ ڈالر کی کمی سے شیڈول بنکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 99 کروڑ 74 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 4 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...