عالمی برادری رمضان میں جنگ بندی کیلئے بشارالاسد پر دباﺅ ڈالے:اپوزیشن رہنما

Jul 12, 2013

دمشق (بی بی سی) شام میں حزب اختلاف کے قومی اتحاد کے نئے لیڈر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر بشارالاسد پر زور دیں کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں حمص شہر میں جاری شدید لڑائی کو بند کریں۔ احمد عاسی الجبرا کا کہنا ہے کہ حکومتی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی سے عام شہریوں کی ہلاکیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن تک ادویات اور دوسری ضروری اشیا نہیں پہنچ پاتیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی محصور شمالی شہر حلب میں اس تنازعے میں شامل تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طبی سامان لے جانے والے قافلے کی حفاظت کی ضمانت دیں۔

مزیدخبریں