مصر: صحرائے سینا میں فورسزاور عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک

Jul 12, 2013

قاہرہ(این این آئی)مصر میں جزیرہ نما صحرائے سینا میں عسکریت پسندوں کے حملوں اور سیکیورٹی فوسرز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی عہدیداروں نے بتا یا کہ فوجی کمانڈر پر حملہ غزہ بارڈر کے قریبی علاقے شیخ زوید میں کیا گیا۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ حملے میں سیکیورٹی فورسز اور انتہا پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نتیجے میں فوجی کمانڈر کی گاڑی نے آگ پکڑ لی۔ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فوجی ذرائع نے مزید کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ فوجی ذرائع نے حالیہ حملوں کو مصری قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتہاپسند مصر میں انتشار کو بڑھانا چاہتے ہیں اور یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ حالات قابو سے باہر ہیں ۔

مزیدخبریں