بھارت نے حقیقی کنٹرول لائن کا تنازعہ سلجھانے تک تعمیراتی کام روکنے کی چینی تجویز مسترد کر دی

بےجنگ / نئی دہلی(کے پی آئی)بھارت نے چےن کی طرف سے حقیقی کنٹرول لائن کے تنازعات کو سلجھانے تک تعمیراتی کام روکنے ،جودہ پوزیشن کو تبدیل نہ کرنے اور جوں کی توں صورتحال برقرار رکھنے کی تجوےز مسترد کر دی ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ چےنی حکام سے مذاکرات کے دوران چین نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ اےل اے سی سرحدی تنازعات کو سلجھانے تک تعمیراتی کام پر روک لگائی جائے ۔ بھارت نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور کہا کہ سرحدی تنازعات پر بات چیت جاری رہے گی اور تعمیراتی کام کو روکا نہیںجائیگا کیونکہ لداخ خطے میںتعمیراتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیںا ور سرحدی تنازعات کے ساتھ ان کو یرغمال نہیں رکھا جا سکتا ہے ۔ ادھر بےجنگ مےں وزارت خارجہ کی ترجمان نے اخبار نوےسوں کو بتاےا کہ مذاکرات مےں بھارت اور چین کے درمیان یہ اتفاق ہوا ہے کہ سرحدوں کی نشاندہی تک کسی بھی ملک کی فوج موجودہ پوزیشن کو تبدیل نہیں کریگی اور جوں کی توں صورتحال برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق ہو چکا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے سرحد پار کسی بھی قسم کی تعمیرات نہیں کی جائیں گئی۔ ترجمان نے کہا چین اس بات کا خواہاں ہے کہ مشترکہ کوششوں سے سرحدوں پر امن کی صورتحال برقرار رکھی جائے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیوچیانگ نے ایک بریفنگ کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ چین کیساتھ ساتھ بھارت کی جانب سے بھی کوئی دراندازی کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔

ای پیپر دی نیشن