عمران، چودھری برادران، طاہر القادری مشرف کے حامی ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو 2012ء میں احمد شجاع پاشا نے متعارف کروایا۔ عمران خان‘ چوہدری برادران اور طاہر القادری مشرف کے حامی ہیں‘ مسلم لیگ ن میں کوئی گروپ نہیں‘ میرا گروپ میری پارٹی میرا قائد نواز شریف ہے‘ ارسلان افتخار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں‘ افتخار چوہدری سٹینڈ نہ لیتے تو عدلیہ آزاد نہ ہوتی‘ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے‘ آپریشن متاثرین کی مشکلات کا احساس ہے‘ انہیں امداد مل رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ میڈیا بہت بڑی طاقت ہے۔ یہ میڈیاکی زبان ہے کہ مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیوں کے باعث چوہدری نثار ناراض ہوئے لیکن میں کہتا ہوں کہ پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔ عمران نے ہار ماننے کی بجائے جلسے جلوس اور دھرنے شروع کر دئیے۔ مشرف کا کیس عدالت میں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے مگر جو فیصلہ عدالت کرے گی ہمیں قبول ہے۔ ہماری حکومت کیخلاف کرپشن کا ابھی تک ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...