مون سون بارشوں سے قبل سندھ حکومت انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرے: بلاول

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سندھ میں مون سون بارشوں سے قبل تمام انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور ریسکیو اداروں کو تمام جدید سہولتیں فراہم کی جائیں۔ تمام انتظامی اور ریسیکو وریلیف کے اداروں میں رابطوں کے نظام کو مربوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے حالات سے بروقت نمٹا جاسکے۔ وہ بلاول ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین کو صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور مون سون کی بارشوں سے قبل کئے جانیوالے انتظامات پر بریفنگ دی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی عوام کے بنیادی مسائل خصوصاً بلدیاتی امور سے متعلق مسائل کو جلد ازجلد حل کیا جائے جو افسران واہلکار غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں، انکے خلاف مجاز اتھارٹی سخت کارروائی کرے۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر محمود حیات نے بلاول بھٹو زرداری سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...