فیول ایڈجسٹمنٹ، مئی کیلئے بجلی 3.29 روپے یونٹ سستی کرنے کی درخواست سماعت 16جولائی کو ہوگی

Jul 12, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست بھیج دی۔ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک یونٹ بجلی 3 روپے 29 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا کے مطابق مئی میں ایک یونٹ فیول چارجز 8 روپے 9 پیسے مقرر تھے جبکہ پیداوار پر فی یونٹ فیول چارجز 4 روپے 80 پیسے ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 16 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔

مزیدخبریں